پشاور، 36 سالہ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش !







 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،خاندان میں خوشی کا سماں،خوب مٹھائیاں بھی بانٹی گئیں۔۔تفصیلات کے مطابق شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔

ایسا ہی واقعہ پشاور میں پیش آیا ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان کی 36 سالہ خاتون کو رات گئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اللہ نے انہیں پانچ بچوں کی نعمت سے نوازا۔بچوں میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں جب کہ پانچوں بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال کے شعبہ گائنی میں خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی ڈیلیوری نارمل ہوئی ہے۔پانچ بچوں میں سے دو نرسری میں ہیں جہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے جب کہ تین بچے ماں کے ساتھ ہیں۔بچوں کے والد شاہد اللہ نے پانچوں بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پہلے بھی دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

ڈاکٹر نے پہلے بتا دیا تھا کہ ان کے پانچ بچے ہونے والے ہیں جس پر وہ بہت خوش تھے تاہم بچوں کی جنس کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔اس سے قبل تونسہ شریف میں بھی پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا اور 4 لڑکیاں تھیں۔ اس سے قبل سرگودھا میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش کا یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔جہاں سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھے۔
پشاور، 36 سالہ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ! پشاور، 36 سالہ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ! Reviewed by Dani Baba on September 07, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.