’کرونا وائرس ، چینی ڈاکٹرز وضو کی افادیت پر حیران








’کرونا وائرس ، چینی ڈاکٹرز وضو کی افادیت پر حیران


صفائی کے باعث کبھی کوئی خطرناک وائرس مسلم ملک سے نہیں اُٹھا، گرمیوں میں یہ وائرس زیادہ پھیلتا ہے ، کرونا سگریٹ نوش اور موٹے افراد پر زیادہ اثر کرتا ہے ۔ ڈاکٹر اکرم











اخبار تازہ ترین 14 مارچ 2020ء) پروفیسر جاوید اکرم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے چین کے ڈاکٹرزبھی وضو کی افادیت پوچھتے ہیں ۔ اردو پوائنٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہو بعد میں سائنٹس ہوں، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے  ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔
اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی میں صفائی لے آئیں گے تو آدھی سے زیادہ بیماریاں ختم ہو جائے گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سوائن










ہمیں غور کرنا چاہیے کہ یہ بیماریاں مسلم ممالک سے کیوں نہیں نکلیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم حلال کھاتے ہیں ، خون نہیں پیتے۔

چین میں سانپ سے لے کر ہر جانور کو کھایا جا تا ہے۔




چین میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی فوڈ مار کیٹ کے قریب تھا ۔ مسلمان ہونے کے ناطے یقین رکھتا ہوں ڈاکٹر جتنے بھی قابل ہو جائیں کسی کی زندگی نہیں بچا سکتے، زندگی اور موت خدا دیتا ہے ۔ ڈاکٹر اکرم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کوئی نیا وائرس نہیں 70 سال سے موجود ہیں۔
جبکہ کرونا وائرس کے 40 فیصد مریضوں کو بخار نہیں ہوتا۔ کرونا اپنی شکل تبدیل کرتا ہے اس لئے اس کی ویکسئین بنانا مشکل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ پانچ بار تین تین مرتبہ اپنے جسم کے حصوں کو دھویا جائے تو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا گیا چین کے ایک ڈاکٹر نے مجھے ٹریس کرکے پوچھا کہ وضو کی کیا افادیت ہے۔ میں نے بتایا کہ ہم اپنے جسم کے حصوں کو روزانہ پانچ بار صاف کرتے ہیں جس پر چینی داکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت حیران ہو کہ آپ کا مذہب صفائی کا اتنا خیال رکھتا ہے۔
ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ کروانا وائر س کے 97 فیصد افراد گھر میں بیٹھ کر صحت یاب ہو سکتے ہیں آپ کو اپنی جنرل صحت کو بہتر کرنا ہوگی۔ کرونا وائر وائرس سیگریٹ پینے والوں ، موٹے افراد کو زیادہ اثر کرتا ہے۔ اس لئے گریٹ سے اجتناب کریں۔ گرم موسم میں وائرس کے خاتمے سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں وائرس پھیلتا ہے۔ آسٹریلیا میں گرمی ہے اور وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
’کرونا وائرس ، چینی ڈاکٹرز وضو کی افادیت پر حیران ’کرونا وائرس ، چینی ڈاکٹرز وضو کی افادیت پر حیران Reviewed by Dani Baba on March 14, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.